۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات

حوزہ/نشست میں عالمی اور ملکی حالات،امت مسلمہ کے اتحاد، ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد، علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے درمیان ایک نشست منعقد ہوئی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جناب سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے-

جس میں عالمی اور ملکی حالات،امت مسلمہ کے اتحاد ،ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ہوئے اتحاد امت کے لئے ایک سازش قرار دیا گیا اس کے علاوہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .